کامرس نیوز

ترکی کی معاشی صورتحال پر گہری نظر ہے‘ امریکی مشیر ’’لیرا‘‘کی قیمت میں 40 فیصد کمی واضح ثبوت کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں‘میڈیا سے بات چیت

منگل 14 اگست 2018 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) امریکی حکومت کے مشیر برائے اقتصادی امور کیون ھاسیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی’’لیرا‘‘ کی قیمت میں کمی کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی معاشی صورتحال پر امریکی انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وائٹ ہاؤس کے مشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے ترکی کی معاشی صورتحال پر گہری نظریں مرکوز کی ہوئی ہیں اور وہ ترکی میں ہر لمحہ تبدیل ہوتی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس میں اضافہ ترکی کی قومی پیداوار کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے مگر ترک کرنسی ’’لیرا‘‘کی قیمت میں 40 فیصد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی حکومت نے ترکی کیساتھ کشیدگی کے بعد ترکی سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیکس میں 50 فی صد اضافہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں