امریکہ‘ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف کو بلیک لسٹ کر دیا

ٹرمپ کے اقدام کے پیچھے سیاسی محرکات ‘فضول پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا‘جان برینن

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کر دیا۔امریکی صدرنے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کربلیک لسٹ کیا ، جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام آزادی اظہار رائے پر قدغن قراردیا ، جان برینن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے، اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا رہوں گا۔واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں