اکشے اور سلمان سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے ،ْامریکی جریدے فوربز نے فہرست جاری

فہرست میں ہالی ووڈ اداکار جارج کولونی 239 ملین ڈالرز تقریباً 1674 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں ،ْرپورٹ

جمعہ 24 اگست 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق اکشے کمار اور سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے، رواں سال اس فہرست میں بالی ووڈ کے صرف دو اداکاروں اکشے کمار اور سلمان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اکشے کمار فہرست میں 40.5 ملین ڈالرز تقریباً 284 کروڑ بھارتی روپوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔سلمان خان 38.5 ملین ڈالرز تقریباً 270 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔فہرست میں ہالی ووڈ اداکار جارج کولونی 239 ملین ڈالرز تقریباً 1674 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ہالی ووڈ اداکار ڈوئن جانسن 124 ملین ڈالرز تقریباً 869 کروڑروپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں