اُردو پوائنٹ پاکستان مریمری کی خبریںامریکی صدر کا بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار

امریکی صدر کا بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار

واشنگٹن۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکنز کی طرف سے امریکی کانگریس میں پیش کیے جانے والے بجٹ بل کے حوالے سے غصے کا اظہار کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بجٹ بل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے کوئی بھی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے پر20 بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ ری پبلکن رہنماؤں کے مطابق وہ اس مسئلے پر نومبر کے انتخابات کے بعد دوبارہ غور کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

مری شہر کی مزید خبریں