جے پی مورگن کا سیلیکان ویلی میں2020 تک فنانشل ٹیکنالوجی کا حامل نیا کیمپس کھولنے کا اعلان

یہ کیمپس سان فرانسسکو کے علاقے پالو آلٹو میں کھولا جائے گا، اس کی تعمیر 2019 ء میں شروع کی جائے گی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکی سرمایہ کاری بینک جے پی مورگن نے سان فرانسسکو کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل جنوبی علاقے ’’ سیلیکان ویلی میں ‘‘2020 تک فنانشل ٹیکنالوجی کا حامل نیا کیمپس کھولنے کا اعلان کردیا، اس کیمپس کے قیام سے 1 ہزار سے زیادہ افراد کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فنانشل ٹیکنالوجی کا حامل یہ کیمپس سان فرانسسکو کے علاقے پالو آلٹو میں کھولا جائے گا، اس کی تعمیر 2019 ء میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں