جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے‘صدر ٹرمپ

سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے‘صدر ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے، سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت سے متعلق ملوث 18 افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے، سعودی عرب کی جانب مزید اقدامات سے پہلے وہ سعودی ولی عہد سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں، جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں، معاملے پر ساتھیوں سے مشورہ کروں گا، استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ معاملے پر تحقیقات انصاف کی بروقت فراہمی میں معاون ہوں گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں