خاشقجی کا قتل، سترہ سعودی شخصیات پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،امریکی محکمہ خزانہ

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سترہ سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد کے قریب سمجھے جانے والے مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القحطانی کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن کے مطابق القحطانی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں