ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے یورپی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے یورپی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے تحفظ کے لیے یورپی یونین کے خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے والے یورپی بینکوں اور کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب برائن ہٴْک نے ایک ٹیلی فونک بریفنگ کے دوران دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے بڑے تجارتی اداروں کو معلوم ہے کہ امریکا ایران کے خلاف نئی اور سخت پابندیوں کو بہرصورت یقینی بنائے گا۔ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ لین دین کا نیا نظام (ایس پی وی) رواں ماہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک کسی رکن ملک نے اس کی میزبانی کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں