�نٹرنیشنل نیوز*

ْ شام میں ترکی کے کسی بھی حملے کا بھرپورجواب دیاجائیگا ، سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا اعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) شام میں امریکا کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسزکے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز ترکی کے کسی بھی حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گی ،،، تاہم وہ کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مظلوم کوبانی نے کہا کہ واشنگٹن نے اس بات کی سنجیدہ کوششیں کی ہیں کہ کرد جنگجوں پر ترکی کے حملے کو روکا جائے تاہم ضروت اس امر کی ہے کہ امریکا اس حوالے سے مزید کوششیں کرے۔

کرد جنگجو ترکی کے ساتھ سرحد کے نزدیک شمالی شام کے وسیع رقبے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔کوبانی نے مزید کہا کہ "ہم کسی بھی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور بھرپور انداز سے جواب دیں گی"۔مظلوم کوبانی ،،، سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے بانی رکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں