ملکہ کوہسار مری میں تین چار فٹ تک برفباری کی پیشنگوئی

اتوار 20 جنوری 2019 19:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسار مری میں تین چار فٹ تک برفباری کی پیشن گوئی اتوار سے جمعرات تک مسلسل برفباری ہونے کاامکان سے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برفبار ی سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ چکی ہے جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مری کے تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں ایک سیلاب امڈ آیا ہے سخت سردی کے باوجود سیاح اس جنت بینظیر وادی کے حسین اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے ہفتہ وارتعطیل کے دوران ہزاروں کی تعدا دمیں سیاح مری میں داخل ہوئے تحصیل انتظامیہ مری کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی ہنگامی اقدامات نظر نہیں آتے جسکے باعث کئی مشکلات کھڑی ہونے کا اندیشہ ہے ،مال روڈ اورجی پی اوچوک پر برفباری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے خوشی سے رقص کرنا شروع کردیا اور روئی کے گالوں کی طرح آسمان سے گرتے ہوئے گالوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں