مری ،لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ پر کام کا آغاز نہ کیاجاسکا

اتوار 20 جنوری 2019 19:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ پر کام کا آغاز نہ کیاجاسکا عوامی نمائندوں کی طرف سے کئے گئے اعلانات کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے یونین کونسل سہربگلہ،پوٹھہ شریف ،پھگواڑی اور کشمیر کے علاقوں کی طرف جانیوالوں کیلئے اس اہم ترین شاہراہ پر سفر ایک عذاب بن گیا ہے شاہد عباسی ،ظفر عباسی،امتیاز عباسی اوردیگر اہلیان علاقہ اپنے بیان میں کہا کہ نااہل حکمرانوں اور فیس بک نمائندوں نے یہاں کے رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا کررکھ دی ہے لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈپر صرف فنڈز کی فراہمی کے اعلانات ہی گذشتہ چھ ماہ سے کئے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر یام کا آغاز نہیں کیا گیا جس سے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوںنے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں