ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ بھجانے کی کوششیں جاری، تاہم آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مارچ 2019 00:36

ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ بھجانے کی کوششیں جاری، تاہم آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیاحتی مرکز ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں منگل کی شب کو خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شب کو مری کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کاروائی کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کی محکمہ جنگلات پنجاب اور ریسکیو ٹیمیں مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تیز ہوا کے باعث آگ مزید بھڑکتی جا رہی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں