ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سری لنکا میں مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں پر اپنی تعزیتی ٹویٹ میں ایک بڑی غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کی خوشیاں منانے کے لیے جمع افراد پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 دھماکے کیے گئے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے، صدر ٹرمپ نے تعزیت کے اظہار کیلئے ٹوئٹر کو ضروری سمجھا اور ٹوئٹ داغ دی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ملین لکھ دی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس غیر سفارتی رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے مدہوشی کی حالت میں ٹویٹ کی ہے۔ شاید صدر ابھی تک نیند سے پوری طرح بیدار نہیں ہوئے‘ اور صدر ٹرمپ کو انسانی جانوں کو بھی کاروباری اعداد و شمار سے جانچتے ہیں۔صدر ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد حالات کی نزاکت کا اندازہ ہوا تو فوری طور پر ٹویٹ حذف کردی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں