گ*ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ ،امریکی کرافورڈ نے فتح حاصل کر لی‘ باکسر عامر خان کو شکست

]شکست پر اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘عامر خان

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ نے پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ مفابلے میں ناک آٹ کردیا،امریکی باکسر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور دوسری بار ویلٹر ویٹ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ عامر خان نے ٹائٹل میں شکست کے بعد اپنے مداحوں سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کیلئے امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ اور پاکستان نڑادبرطانوی باکسر عامر خان کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا ،جس میں امریکی باکسر کرافورڈ نے 49 اور عامر خان نے 45 پوائنٹس حاصل کئے، امریکی باکسر نے پاکستان نڑاد برطانوی باکسر کو چھٹے رآنڈ میں ناک آوٹ کردیا،امریکی باکسر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ویلٹر ویٹ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان نڑاد برطانوی باکسر نے کہا کہ اپنے تمام مداحوں سے معذرت چاہتاہوں،ٹیرنس کرافورڈسے فائٹ دلچسپ رہی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں