aامریکی صدر کا کم جونگ اٴْن کے نام ایک ’زبردست‘ خط

اتوار 23 جون 2019 19:51

) واشنگٹن (آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن کے نام ایک نجی خط ارسال کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خط میں’زبردست باتیں‘ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان نے صدر ٹرمپ کی غیر معمولی جرات کی تعریف کرتے ہوئے اس خط کو سراہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتوں کے باوجود مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ٹرمپ اور کم جونگ اٴْن کی فروری میں ہونے والی دوسری ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے اٴْس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں