سی پی اوراولپنڈی کی طرف سی مری میں پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کاسخت نوٹس، پیر کے بیٹے سمیت دو ملزمان گرفتار

منگل 16 جولائی 2019 15:15

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) راولپنڈی سی پی او کی طرف سے مری میں پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کاسخت نوٹس،پیر کے بیٹے سمیت دو ملزمان گرفتار،تھانہ مری میں قتل کا مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ مری کے علاقہ میں چند افراد سرپا احتجاج ہیں جن کا مؤقف ہے کہ ان کے نوجوان کو پیر نے ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،سی پی او نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی اور ایس ڈی پی او کو موقع پر بھیجا،سی پی او نے کہا کہ فوری طور پر ملزمان گرفتار کئے جائیں،سی پی او ہر15منٹ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹیلی فون پر فالو اپ لیتے رہے،سی پی او کے سخت احکامات کی وجہ سے پولیس نے مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تھانہ مری میں مقتول وقاص کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ مری میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان وقاص علی ملزم پیر عظمت شاہ کا مرید تھا وہ غلطی سے مرید خواتین کے کمرے میں چلا گیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،سی پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ کے تمام ملزمان ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا،مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی جس کی مانیٹرنگ ہائیر اتھارٹی کی طرف سے کی جائے گی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں