Q امریکا شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں

wبڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

;واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیویارک کے میئر نے ’ہیٹ ایمرجنسی‘ کا اعلان کرتے ہوئے عوامی ایونٹس منسوخ کر دیے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں