مری، انتقال پرملال

اتوار 18 اگست 2019 21:05

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) سردارمحمداشفاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی والدہ محترمہ اور تحریک انصاف تحصیل مری کے رہنماء وسابق تحصیل ناظم مری سردارمحمدسلیم خان کی چچی محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں ان کی نمازجنازہ بعد از نماز عصر انکے آبائی علاقہ مری میں اداکردی گئی، مرحومہ کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، اس سے قبل ان کی نمازجنازہ ڈیفنس فیز 2 میںاتوار کے دن بعدازنماز عصر اداکی گئی مرحومہ کی نمازجنازہ میں نیول چیف ظفرمحمود عباسی،سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے ججز ،وکلاء، مذہبی ،عدالتی ،سیاسی،سماجی،کاروباری ،صحافتی شخصیات ،اعلیٰ افسران ،اہلیان علاقہ اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں