حکومت تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کیلئے نجی شعبہ کے تعاون سے 200یونیورسٹیاں بنانے کامنصوبہ رکھتی ہے ‘ شفقت محمود

تعلیم کے موجودہ نظام سے مطمئن نہیں ،اصلاح کیلئے بی اے اور ایم اے تعلیم کی مدت بڑھائی جارہی ہے ‘وفاقی وزیر تعلیم

ہفتہ 24 اگست 2019 19:07

حکومت تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کیلئے نجی شعبہ کے تعاون سے 200یونیورسٹیاں بنانے کامنصوبہ رکھتی ہے ‘ شفقت محمود
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے کیلئے نجی شعبہ کے تعاون سے 200یونیورسٹیاں بنانے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔ جی سی یونیورسٹی کالاشاہ کاکو کیمپس کے اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ گو کہ میں تعلیم کے موجودہ نظام سے مطمئن نہیں ہوں لیکن تعلیم کی اصلاح کیلئے بی اے اور ایم اے تعلیم کی مدت بڑھائی جارہی ہے تاکہ بہتر نتائج سامنے آسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا پھر کے دیکھی مگر جتنا پاکستان خوبصورت اور اسکی عوام محنتی ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ بس قیادت کا فقدان تھا جو اب عمران خان کی صور ت میں پورا ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ولولہ انگیز محنت سے مقبوضہ کشمیر آج عالمی ایشو بن چکا ہے ،دنیا بھارت کے کشمیر میں ہونے والے ظلم کو تسلیم کررہی ہے ،بھارت کا کشمیری عوام پر دبا ئواور ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا،کشمیر ی بہت جلد آزادی حاصل کریں گے اور پاکستان یہ جنگ ہر میدان اور فورم پر جیتے گا ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر سید حسن امیر نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں