امریکی صنعت میں اگست کے مہینے میں ایک سال میں سب سے بڑا پیداواری منافع ریکارڈ

بدھ 18 ستمبر 2019 22:16

ب واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) امریکی صنعت نے اگست کے مہینے میں ایک سال میں سب سے بڑا پیداواری منافع ریکارڈ کیا ہے ‘ یہ صورتحال مینو فیکچرنگ اور مائننگ میں بڑے پیمانے پر دوبارہ سے بہتری کی وجہ سے سامنے آئی ‘ یہ بات فیڈرل ریزرو نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں صنعتی پیداواری انڈیکس0.6فیصد تک تجاوز کرگیا ہے جو کہ اگست 2018ء کے بعد سے سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ مینو فیکچرنگ اس بہتری کی سب سے بڑی وجہ تھی جس میں 0.5فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ خاص طور پر گاڑیوں کی صنعت کے ماسوائے، کئی شعبوں میں ٹھوس اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ کان کنی کے شعبے میں پیداوار1.4فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں