امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک،ایک مسافر زخمی

طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی،صرف دوافرادسوار تھے ،امریکی حکام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 177 نے ٹورینس میونسپل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد فضا میں ہچکولے کھانے لگا اور تیزی سے نیچے آتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر کی چھت پرآگرا۔

(جاری ہے)

طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔طیارے کی چھت پر گرنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں طیارہ گرنے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے کے واقعات ماضی کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں