ہیوسٹن امریکہ میں نریندر مودی کیخلاف احتجاج ،مودی ہٹلر فاشسٹ ،آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرو کے نعرے

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) امریکہ میں نریندر مودی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مودی ہٹلر اور فاشسٹ ،آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرو کے نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ہوسٹن میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ۔انہوں نے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے ،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نیوکلر فلیش پوائنٹ ہے ،پاک بھارت تصادم نہ صرف خطے کے لیے بلکہ دنیا کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو گا ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں