بھارت، امریکا سے 3 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدے گا

جنگی آلات کے معاہدے سمیت امریکا اور بھارت ایک بڑے تجارتی معاہدے پر بھی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر مذکورہ سودے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھائے جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا سے جنگی آلات کے معاہدے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، بھارتی وزیر اعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 25 فروری 2020 16:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارتی دورے کے دوران ہندوستان کو تین ارب ڈالر کے فوجی اور جنگی آلات فروخت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنے پہلی بھارتی دورے پر اہل خانہ اور دفاعی ماہرین کے ہمراہ پہنچے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دورے کے پہلے دن ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے سمیت وہاں ایک لاکھ افراد کے مجمع کو خطاب بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی تعریف کی تھی اور اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے ساتھ مل کر لڑ ریہیں۔دورے کے پہلے دن امریکی صدر کے دارالحکومت نئی دہلی کے دورے کے دوران ہزاروں افراد نے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرے بھی کیے اور اس دوران جھڑپوں میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دورے کے پہلے دن آگرا میں تاج محل کا بھی دورہ کیا اور ان کے دورے سے قبل تین صدیوں بعد پہلی بار تاج محل کی صفائی کرائی گئی تھی۔دورے کے دوسرے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ کا دورہ بھی کیا اور پھر نئی دہلی میں موجود حیدرآباد ہاؤس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگی آلات کے معاہدے سے متعلق اعلانات کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بھارتی دورے کے دوران نریندر مودی کی تعریفیں کرنے اور چین کو خطرہ قرار دینے کی باتیں کرنے کے بعد بھارت کو تین ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت، امریکا سے 3 ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور دیگر فوجی آلات خریدے گا۔امریکی صدر کے مطابق جنگی آلات کے معاہدے سمیت امریکا اور بھارت ایک بڑے تجارتی معاہدے پر بھی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت، امریکا سے میزائل ٹیکنالوجی سمیے 24 سی ہاک اور 6 اپاچے ہیلی کاپٹرز خریدے گا جن کی مالیت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔امریکی صدر کے مطابق مذکورہ سودے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی نے بھی امریکی صدر کی تعریف کی اور بتایا کہ دونوں کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں اور ہر بار ان کے درمیان دونوں ممالک کی بہتری پر بات ہوئی۔بھارتی وزیر اعظم کے مطابق امریکا سے جنگی آلات کے معاہدے کے علاوہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں