پانچ منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ آزمائشی مراحل میں

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کی منظوری دے دی

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) امریکا میں ایبٹ لیبارٹریز نے ایک ایسا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے، جو صرف پانچ منٹ میں نئے کورونا وائرس کی شناخت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای)نے ہنگامی بنیادوں پر اس ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اب وسیع پیمانے پر اس کی تیاری کا مرحلہ شروع ہو گا تاکہ آئندہ ہفتے تک یہ متعلقہ محکموں کو پہنچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس ٹیسٹ کی ایف ڈی اے نے صرف ہنگامی صورتحال میں اور صرف مخصوص لیبارٹریز اور صحت عامہ سے متعلق محکموں کو استعمال کی اجازت ہے۔ فی الحال عام صارفین کے لیے یہ دستیاب نہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں