ٹرمپ نے دو کھرب ڈالر سے زائد مالیت کے امدادی پیکیج پر دستخط کر دئیے

قوم سے نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے منفی طور پر متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کی جائیگی

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو کھرب ڈالر سے زائد مالیت کے امدادی پیکج پر دستخط کر دیئے ۔ کانگریس کی جانب سے منظوری کے بعد ایک تقریب میں اس پیکیج پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان رقوم سے نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وباء سے منفی طور پر متاثر ہونے والے کاروباروں کی مدد کی جائے گی۔ ہنگامی صورتحال میں داخلی سطح پر اداروں اور محکموں کی مالی مدد کے حوالے سے امریکا میں منظور کردہ یہ تیسرا قانون ہے۔دریں اثنا امریکا میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ سترہ سو سے زیادہ افراد اب تک اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں