!(انٹرنیشنل نیوز)

د*امریکی شہر بالٹیمور میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گرا دیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

eواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) امریکی شہر بالٹیمور میں گزشتہ روز مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گرا دیا ہے ، یہ رپورٹ مقامی میڈیا نے دی ہے جو کہ نسل پرست مخالف مظاہروں میں گرائے جانیوالی تازہ ترین یاد گار ہے ۔

(جاری ہے)

مئی میں مینیاپولس میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں جارج لائٹ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونیوالے مظاہروں کی تحریک بلیک لائیوزمیٹر میں امریکہ اور دنیا بھر میں قانونیت اور غلامی سے منسوب افراد کے مجسمے گرائے جارہے ہیں۔

بالٹیمورسن کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین چار جولائی کی رات شہر کے ضلع لٹل اٹلی کے قریب مجسمہ گرا رہے ہیں اور اسے اینرہاربر کی جانب دھکیل کر لے جارہے ہیں اور وہ کولمبس کا مجسمہ گرانے کے لئے رسے استعمال کررہے ہیں جو اطالوی سیاح تھا جو 1492ء میں امریکہ پہنچا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں