خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں مدد کریں گے، امریکہ

اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) امریکی وزیر دفاع مارک اًیسپر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں اس کی مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات مارک اًیسپر نے امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع بًینی گًینٹس کے ساتھ پینٹاگون میں ایک ملاقات کے موقع پر کہی۔ اًیسپر نے کہا کہ یہ بات امریکی اسرائیلی دفاعی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں حاصل عسکری برتری قائم رہنا چاہیے۔ اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکا نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں۔ اسرائیل یہ نہیں چاہتا کہ امریکا اب متحدہ عرب امارات کو بھی ایسے جنگی طیارے فراہم کرے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں