اپنے بچوں کو معذوری سے بچائو کے لئے ملکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو

اتوار اکتوبر 20:10

در یا خان مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) اپنے بچوں کو معذوری سے بچائو کے لئے ملکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو پولیو بچا آگاہی مہم ریلی ڈی ایچ او نوشہرو فیروز ڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو فوکل پرسن ڈاکٹر وجھہ الدین میمن تحصیل سپروائیزر ڈاکٹرعبدالرشید میمن یوسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر معشوق علی چانڈیو ڈاکٹر غلام حیدر ڈاہری دیگروں کی قیادت میں تحصیل اسپتال مورو سے نکالی گئی جس میں ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز لیڈی ھیلٹھہ ورکروں نے بہرپور شرکت کی ریلی میں شرکاہ نے پینا فلیکس شیٹیں اٹھائی ھوئی تھی اس موقع پر ڈی ایچ او نوشہرو فیروزڈاکٹر مظہر علی کلہوڑو نے کہا کے یہ واک سندھ حکومت صحت ڈپارٹمینٹ کی وزیر عزرہ پیچوھو اور سیکریٹری کاظم رضا جتوئی کے حکم پر نالی گئی ھے ھم اپنے وطن عزیز اور خاص طور پر اپنے صوبے ضلع نوشہرو فیروز کو پولیو سے پاک دیکھنا چاھتے ھے اس حوالے سے پولیو کے خاتمے اور اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آج ھم نے یہ ریلی نکالی ھے ھم سب کا فرض بنتا ھے کے ھم پولیو ٹیم سے تعاون کریں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں زندگی بھر کی معزوری سے بچایا جاکسے اور ملک کو پولیو فری بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ہر یوسیز کو پولیو کا سامان دیا گیا جب کے ایس اوپیز تحت ماسک سینیٹائیزر دیے گئے اس موقع پرممتاز عالمانی محمد اسلم میمن ایل ایچ ایس عائشہ پیرزادہ نجمہ رند بابرہ چانڈیو راضی خان عالمانی محمد اقبال باٹ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments