در یا خان مری میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں گائوں میرا پور میں ریلی نکالی گئی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:10

در یا خان مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) در یا خان مری میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں گائوں میرا پور میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

سرکار کی آمد مرحبا مدنی کی آمد مرحبا مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی کے نعرے تفصیلات کے مطابق در یا خان مری کے قریب گاں میرا پور میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مولانا راشد قاسمی حافظ تنویر احمد مولوی محرم قاسمی کی قیادت میں جامع مسجد سے ریلی نکالی گی ریلی میں مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہوئی ریلی گاں کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجد پہنچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد قاسمی اور دیگر نیکہا کہ ربیع اول کا مہنہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اور حضور کی آمد عیدوں سے بھی بڑی عید ہے ہم جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں