بھارتی ویب سیریز ’’دہلی کرائم‘‘ کیلئے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ
نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی ’’گینگ ریپ‘‘ کے جرم پر بنائی گئی بھارتی ویب سیریز ’’دہلی کرائم‘‘ کو دے دیا گیا
بدھ نومبر 10:25
(جاری ہے)
انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں 'بہترین ڈراما سیریز' کا ایوارڈ گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی 'گینگ ریپ' کی سیریز 'دہلی کرائم' کو دیا گیا۔
'دہلی کرائم' کی کہانی 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بس میں 'گینگ ریپ' کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔مذکورہ’’گینگ ریپ‘‘ واقعے کے بعد بھارت میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں بھارتی حکومت پر تنقید بھی کی گئی تھی۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا، جس میں بہترین کامیڈی' کا ایوارڈ نیٹ فلیکس کی ہی سیریز نو باڈی لکنگ کو دیا گیا۔بہترین فلم یا منی سیریز کا ایوارڈ برطانوی فلم ’’ریسپانسیبل چائلڈ‘‘ کو دیا گیا، اسی طرح بہترین اداکار کا ایوارڈ اسی فلم کے اداکار بلی برات کو دیا گیا۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اداکارہ گلینڈا جیکسن کو دیا گیا،بہترین ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ برطانوی دستاویزی فلم کو دیا گیا۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کا خصوصی ’’فاونڈرز ایوارڈ‘‘ امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو ان کی جانب سے کورونا کی وبا کے دوران 111 میڈیا بریفنگس دیے جانے پر انہیں دیا گیا۔نیویارک کے گورنر سے قبل یہ ایوارڈ امریکا کے سابق نائب صدر ال گور، اوپرا ونفرے اور ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ کو دیا جاچکا ہے۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ہی ہونے والے معروف ایمی ایوارڈز سے الگ ہیں۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کا سلسلہ 1973 میں شروع ہوا جب کہ ایمی ایوارڈز کا سلسلہ گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری ہے۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کے مقابلے ایمی ایوارڈز کو زیادہ شہرت حاصل ہے اور اس کا شمار فلمی دنیا کے بڑے اور معروف ایوارڈز میں ہوتا ہے۔مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
مری سے متعلقہ
مری خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے میں بھرتی ہونیوالی دو خواتین سمیت تین سب انسپکٹرز کے خلاف مقدمہ درج
-
مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ،مریم اورنگزیب
-
پشاور میں دوستی سے انکار کرنے پر 16 سالہ لڑکا قتل
-
بدین میں کرونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
-
بدین، ضعیف اور بیوہ ماں کا پولیس پر نویں کلاس میں زیرتعلیم بیٹے پر 87کلو چرس برآمد کرنے کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف احتجاج
-
کراچی سے مصر کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوگئی
-
خواجہ آصف کا جیل میں سہولیات کیلئے احتساب عدالت سے رجوع
-
قومی اسمبلی کا اجلاس : اپوزیشن نے نیب ترامیم2020بل واپس لے لیا
-
اے بی ڈوئیلیرز کی بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات
-
پاک جنوبی افریقا پہلا ٹیسٹ: سوشل میڈیا پر میمز کا رش لگ گیا
-
شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
-
قصور،ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.