مری مال روڈ پر کارپارکنگ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی

ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس مری ظفرعالم کی خصوصی ہدایات پر مال روڈ پر کارپارکنگ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی شروع کردی

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی بدھ 16 جون 2021 14:28

مری مال روڈ پر کارپارکنگ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2021ء) ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس مری ظفرعالم کی خصوصی ہدایات پر مال روڈ پر کارپارکنگ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی شروع کردی اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مری کے وارڈن افسرو انچارج مال روڈ خبیب احمداوروارڈن افسر نے مال روڈ پر لفٹر کے ذریعے پارک کی گئی گاڑیوں کولفٹر کے ذریعے اٹھا لیاگیا اور جرمانے کئے گئے وارڈن افسر وانچارج مال روڈ خبیب احمدنے کہنا ہے کہ مال روڈ صرف سیاحوں کی سیر وتفریح کیلئے ہے یہاں کسی کو بھی گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں گاڑی مالکان کو وارننگ دی کہ وہ اپنی گاڑیاں مخصوص پارکنگ ایریامیں کھڑی کریں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں