ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ لیزا بینز ہلاک

65 سالہ لیزا بینز کو 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹرسائیکل نے ٹکر ماری تھی

جمعرات 17 جون 2021 10:05

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) امریکی فلم’’گون گرل‘‘ میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ لیزا بینز نیویارک میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے 10 روز بعد انتقال کرگئیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 65 سالہ لیزا بینز، جنہیں 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹر سائیکل نے ٹکر ماری تھی۔لیزا بینز 2014 میں ’’گون گرل‘‘، 1988 میں ٹام کروز کے ساتھ ’’کاک ٹیل‘‘ سمیت متعدد ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ بنی تھیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی پر انہوں نے نیشول،میڈم سیکریٹری اوراین سی آئی ایس میں اداکاری کی تھی۔انہوں نے باقاعدگی سے اسٹیج پر کام کیا، جس میں 1988 میں نیل سائمن کے پلے 'ریومرز'، 1998 میں میوزیکل 'ہائی سوسائٹی' اور 2010 میں نوول کاورڈ کے پلے 'پریزنٹ لافٹر' میں اداکاری کی تھی۔ان کے منیجر ڈیویڈ ولیمز نے کہا کہ لیزا بینز، ایمسٹرڈیم ایونیو پار کرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے الما میٹر، جولیارڈ اسکول جارہی تھیں۔لیزا بینز لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھیں، ان کی موت پر ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے دکھ کا اظہار کیا۔تاہم پولیس کی جانب سے اس ٹریفک حادثے سے متعلق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں