کوہسار یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سمیت پورے علاقہ کی بجلی بند

مری بے ہنگم تعمیرات اور پہاڑوں کے کٹائی کے باعث زمین کمزور ہونے سے کشمیر پوائنٹ میں ایک درخت بجلی کی میں لائن پر گرنے سے کوہسار یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سمیت پورے علاقہ کی بجلی بند

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی جمعرات 17 جون 2021 11:58

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) کوہسار یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سمیت پورے علاقہ کی بجلی بند۔مری بے ہنگم تعمیرات اور پہاڑوں کے کٹائی کے باعث زمین کمزور ہونے سے کشمیر پوائنٹ میں ایک درخت بجلی کی میں لائن پر گرنے سے کوہسار یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سمیت پورے علاقہ کی بجلی بند۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مری شہر اور اس کے گردو نواح میں جو تعمیرات کے لیے ایکسویٹر مشینوں کے ذریعے سے بے دریغ اور بلا خوف و خطر پہاڑوں کی کٹائی جاری ہے اس کا نقصان اس کٹائی سے کچھ فاصلے پر ہی دیکھنے کو ملنے لگے زمین کی کمزوری کی وجہ سے منگل کے دن شروع ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں نے ایک بڑے درخت کو بجلی کی مین تاروں پر گرا دیا جس سے حال ہی میں قائم ہونے والی کوہسار یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سمیت مری کے اہم ترین سیاحتی مقام کشمیر پوائنٹ کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی مال روڈ لوئر بازار کاٹ روڈ سنی بینک جنرل بس اسٹینڈ ابوظہبی روڈ پنڈی پوائنٹ اور مری کے دیہی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالہ سے قانون حرکت میں نہ آیا اور سخت اقدامات نہ کیئے گئے تو مستقبل قریب میں بڑے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ دوسری جانب مری میں بجلی کا نظام انتہائی ناقص مینٹیننس کے نام پر سارا سارا دن بجلی کو بند رکھنے کے باوجود گرمی سیزن کے ساتھ ہی بجلی کا نظام انتہائی مایوس دہی علاقوں میں کئی کئی روز بجلی بند مری شہر اور گردونواح میں بجلی کی آنیاں جانیاں کا سلسلہ جاری ایس ڈی او مری سمیت تمام ملازمین اپنے موبائل بھی بند بجلی بند ہونے پر عوام کو شدید دشواری کا سامنا مری میں بجلی کے ناقص انتظامات پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں