امریکی جنگی طیاروں کے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار

جمعہ 23 جولائی 2021 20:25

امریکی جنگی طیاروں کے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں مختلف مقامات پر طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ، امریکا نے بھی فضائی حملے سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں تاہم امریکا ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان مارے گئے جبکہ ایک روز قبل کی گئی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوئے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں