چھٹیاں منانے کیلئے مری جانے والے سیاح مشکل میں پھنس گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں سے مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 20:51

چھٹیاں منانے کیلئے مری جانے والے سیاح مشکل میں پھنس گئے
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) چھٹیاں منانے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد کو مری جانا مہنگا پڑ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں سے مری میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں- تفصیلات کےمطابق ملک کے دیگر شہروں سےچھٹیاں منانے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ بہت سے سیاح رات بھر گاڑیوں میں ہی پھنسے رہے۔

مر ی میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچنے پر گزشتہ رات سے ٹریفک جام ہے اور بہت سے سیاح رات بھر اپنی اپنی گاڑیوں میں ہی پھنسے رہے۔ ٹریفک جام ہونے سے تعطیل کے باعث تفریح یا خریداری کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہری اذیت کا شکار ہوگئے- گوجرانوالا کی ایک فیملی رات دو بجے اپنی گاڑی میں جب چھیکا گلی پہنچی تو ایس پی مری نے خواتین اور بچوں کو سڑک پر اتار کر گاڑی چلانے والے کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانے بھجوادیا جہاں پولیس نے گاڑی مالک کے خلاف اوور اسپیڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

رات سے ہونے والا ٹریفک جام اب تک رواں نہ ہوسکا۔ دوسری جانب سیاحتی مقام ناران اور بابوسر ٹاپ میں بھی سیاحوں کا رش ہے جس کے باعث بابوسرناران روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں