مری دیول نوجوان عالم دین حافظ محمد لقمان عباسی

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی بدھ 22 ستمبر 2021 11:33

مری دیول   نوجوان عالم دین حافظ محمد لقمان عباسی
دیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی علاقہ دیول شریف میں اپنی مدد آپ کہ تحت ایک نوجوان عالم دین حافظ محمد لقمان عباسی نے روڈ بنا ڈالی جوکہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔یہ اس علاقہ میں پہلی بار یہ کارنامہ اس نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دیا۔ اس روڈ میں اہلیان علاقہ نے حافظ محمد لقمان عباسی کا بھرپور ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

اس روڈ کی لمبائی ایک کلومیٹر اور اس روڈ کی ابھی تک کی لاگت تقریبآ 35 لاکھ روپے آ چکی ہے جس میں اہلیان علاقہ نے حافظ محمد لقمان عباسی کا بھرپور ساتھ دیا اور اس روڈ کہ بننے پر حافظ محمد لقمان عباسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور روڈ کا افتتاح لفٹیننٹ (ر) جنرل انیس احمد عباسی صاحب اور علاقہ کہ معززین نے کیا۔ان کو دیکھ کے لوگوں کے دلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں