بائیڈن اور فرانسیسی صدر کی دوستانہ کال‘ تنازع کی شدت میں کمی
آدھے گھنٹے کی کال میں جسے وائٹ ہاؤس نے دوستانہ قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے اگلے ماہ ملاقات پر اتفاق
جمعرات 23 ستمبر 2021 11:25
(جاری ہے)
وائٹ ہاؤس نے میکخوان کے ساتھ کال کے دوران مسکراتے ہوئے بائیڈن کی تصویر جاری کر کے ایک اہم اشارہ دیا ہے۔
بعد ازاں کافی محتاط طریقے سے تیار کردہ مشترکہ بیان میں دونوں حکومتوں نے کہا کہ بائیڈن اور میکخوان نے ’ تفصیلی مشاورت کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد باہمی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔تو کیا بائیڈن نے معافی مانگی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے اس سوال کو بار بار ٹال دیا اور اتنا ہی کہا کہ بائیڈن نے تسلیم کیا ہے کہ ’مزید مشاورت ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ صدر پرامید ہیں کہ یہ امریکہ کے فرانس کے ساتھ طویل، اہم اور پائیدار تعلقات میں معمول پر آنے کے لیے ایک قدم ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ معاہدے کے بعد فرانس نے گزشتہ ہفتے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا اور فرانس نے کہا تھا کہ اتحادیوں نے اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔دونوں رہنمائوں کی فون کال کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی امریکہ واپسی پر ’وہ سینیئر امریکی حکام کے ساتھ پوری تندہی سے کام کریں گے۔ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واشنگٹن کے دورے کے دوران اپنے الفاظ چبائے بغیر کہا کہ ’فرانس کو آبدوزوں کے معاہدے پر اب اپنے غصے پر قابو پا لینا چاہیے، فرانسیسی عہدیداروں کو ’ضبط سے کام لینا چاہیے۔میکخوان بائیڈن کال کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے نیو یارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات کی۔جوزف بوریل نے فون کال کے متعلق کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’صدر بائیڈن اور صدر میکخوان کے درمیان آج صبح ہونے والی گفتگو کے بعد وہ ہمارے درمیان مضبوط اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر کام کریں گے۔اے ایف پی کے مطابق صدر ایمانوئل میکخوان نے بدھ کے روز فرانسیسی سفیر کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ فون کال کے بعد اگلے ہفتے واشنگٹن واپس جانے کا حکم دیا ہے۔آسٹریلیا نے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے حصے کے طور پر فرانسیسی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کیا تھا جس کے بعد میکخوان نے فرانس کی ناراضی کے اظہار کے طور پر آسٹریلیا اور امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔ جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’میکرون نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانسیسی سفیر اگلے ہفتے واشنگٹن واپس آئیں گے۔ اس کے بعد وہ سینیئر امریکی حکام کے ساتھ تفصیلی کام کا آغاز کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ میکخوان اور بائیڈن نے اعتماد بحال کرنے اور یورپ میں اکتوبر کے آخر میں ملاقات کے لیے ’گہرائی سے مشاورت‘ کا عمل شروع کرنے کا بھی عزم کیا۔مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں
hامریکا میں پارٹی کے شرکا پر کار چڑھ دوڑی، 2 بچے ہلاک
امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکا، میمفس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
امریکہ نے 40سالوں میں پہلا جوہری وار ہیڈ بنانا شروع کردیا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے جلد اچھی خبریں آئیں گی، مسعود خان
سیکیورٹی معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکی فوج کا نائجر سے انخلا
ایرانی حملے سے اسرائیلی نیواتیم ایئر بیس پر ہونے والا نقصان سیٹلائٹ تصاویر میں واضح
امریکی ایوان نمائندگان میں میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
مری کے عوام کے مسائل کے حل اورشکایات کودورکرنے کیلئے ایس ایس پی پولیس کا کھلی کچہری کا انعقاد
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات
پک اپ گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ، درجن سے زیادہ افراد زخمی
مری سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش