ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر رکن ڈاکٹر کورے پیک کا ڈبلیو ایچ او پاکستان کی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:23

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر رکن ڈاکٹر کورے پیک کا ڈبلیو ایچ او پاکستان کی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کی کارکردگی پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور انکی ٹیم کی تعریف۔
گزشتہ روز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر رکن ڈاکٹر کورے پیک نے ڈبلیو ایچ او کے ٹیم ممبران ڈاکٹر شمائلہ اور ڈاکٹر مسعود کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ کیا۔انکے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی تھے۔

دورے کا مقصد اے ۔ایف۔بی سرویلینس سے متعلق تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کی کارکردگی کا معائنہ کرنا تھا۔اس سلسلے میں ڈاکٹر کورے پیک جنکا تعلق امریکا سے ہے انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کے شعبہ امراض بچگان اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے مہمان ڈاکٹر اور انکی ٹیم کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر کورے پیک نے دورے کے اختتام پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کی۔ڈاکٹر کورے پیک کا کہنا تھا تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ کر کے انھیں بہت اچھا لگا اور وہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کی مجموعی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments