امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 5 دسمبر 2021 22:05

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں موجود چاروں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٴْٹھی تھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا بھی تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں