ٌچین کی کووڈ-19 وبا کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی نے لاکھوں جانیں بچائیں، ٹائم میگزین کی رپورٹ

منگل 25 جنوری 2022 18:20

و*نیو یا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) امریکی "ٹائم" میگزین نین ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ چین کی کووڈ-19 وبا کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران عوامی جمہوریہ چین کی حکومت نے اپنے شہریوں کو وبا کے خلاف ایکن پناہ گاہ فراہم کین جہاں وہ خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چین نے وبا پر قابو پانے کے لیے بہترین کام کیا ہے۔ ایسے وقت میں کچھ نام نہاد اسکالرز یہ سوال کر رہے ہیں چین "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی کو کب ختم کرے گا۔ ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھان ہے کہ اس وقت یہ سوال اہم نہیں کہ چین کب اپنی موجودہ پالیسی کو ترک کرے گا بلکہ اس کے برعکس ہمیں یہ پوچھنا چاہیے کہ ہم چین سے کب سیکھیں گی کووڈ-19 کی وبا تیسرے برس میں داخل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں 5.5 ملین سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ امریکہ سمیت کئی ممالک کے ہسپتال ایک بار پھر بحرانی کیفیت میں ہیں، اور کورونا وائرس عالمی معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ دوسری طرف "زیرو ٹالرنس پالیسی" کی وجہ سے ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی کے حاملن ملکن چین میںن کووڈ-19 کی وجہ سے چھ ہزار سے بھی کم جانیں گئیں۔ چین کی معیشت بحال ہوئی اور سال 2021 میں اس معیشت کی شرح نمو 8.1 فیصد تک بڑھ گئی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں