mپینٹاگون کا امریکی افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

{ کسی بھی وقت یوکرین جانے کا حکم مل سکتا ہے، ترجمان پینٹاگون

منگل 25 جنوری 2022 18:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت کے بعد امریکی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ررساںادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جون کربے نے کہا ہے کہ 8500 فوجیوں پر مشتمل دستے کو ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی وقت انہیں یوکرین جانے کا حکم مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

روس نے ایک بار پھر مغربی ممالک کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جارحیت کرنے جا رہا ہے۔مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر 1 لاکھ روسی افواج کی موجودگی ثبوت ہے کہ روس یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کو تیار رہنے کا حکم ضرور دیا ہے لیکن ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ فوجی دستوں کو کہاں تعینات کیا جائے گا۔پینٹاگون کے ترجمان جون کربے نے کہا کہ اتحادیوں کے مشورے سے طے کیا جائے گا کہ فوج دستوں کو کہاں تعینات کرنا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں