ش*ٹیکساس، 80 لاکھ روپے سے زائد میں بچہ خریدنے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

Cواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کو پاکستانی 80 لاکھ روپے سے زائد رقم میں بچہ خریدنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریبیکا لینیٹ ٹیلر نامی ایک خاتون کو گزشتہ منگل ٹیکساس میں والمارٹ میں ایک اور خاتون سے 5.5 ملین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے مبینہ طور پر 13 جنوری کو ہیوسٹن سے 120 میل شمال میں ایک مقامی وال مارٹ میں ایک سال کے بچے کے ساتھ ایک خاتون سے رابطہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر تبصرہ کیا اور پوچھا کہ وہ کتنے کا خرید سکتی ہے۔بچے کی والدہ نے ٹیلر کے تبصروں پر طنز کیا اور یقین کیا کہ خاتون مذاق کر رہی تھی اور ٹیلر نے پہلے 25 لاکھ یورو میں بچے کو خریدنے کی پیشکش کی لیکن ماں کے انکار پر اس نے اپنی پیشکش اٹھا لی۔ماں کے انکار کے باوجود بچے کو خریدنے پر اصرار کیا، لیکن ماں بچے کو گاڑی میں لے گئی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس نے 18 جنوری کو ٹیلر کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں