ہیکرز کرپٹو کمپنی 'ہارمونی' سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

جمعہ 24 جون 2022 22:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیات کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارمونی نے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو ڈیولپ کیا ہے، یہ کمپنی بینکاری اور نان فن جیبل ٹوکن کے روایتی طریقے سے ہٹ کر قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی نے بتایا کہ چوری سے 'ہاریزن برج' متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے ڈیجیٹل ٹوکنز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کا نشانہ بن رہی ہیں، 2022 میں اب تک برجز سے 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

ہارمونی نے ٹوئٹ کیا کہ وہ متعلقہ حکام اور فرانزک کے ماہرین کے ساتھ مجرموں کی شناخت اور چوری شدہ فنڈ کو واپس لینے کے لیے کام کررہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا اور بذریعہ ای میل بیان کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ایلپٹک نے بتایا کہ ہیکرز نے ہارمونی کمپنی سے مختلف کرپٹو کرنسیاں چرائی ہیں جن میں ایتھر، ٹیتھر اور یو ایس ڈی کوائن شامل ہیں۔مارچ میں ہیکرز نے تقریبا 61 کروڑ روپے مالیت کی کرپٹوکرنسیاں 'رونن برج' سے چرائی تھیں جسے 'ایگزی انفنیٹی گیم' میں کرپٹو کے تبادلے کے لیے متنقل کیا گیا، امریکا نے اس چوری کا الزام شمالی کوریا کے ہیکرز پر عائد کیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں