پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن مری اعلامیہ۔۔۔۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز میں مرکز اور پنجاب شراکت اقتدار کا معاہدہ ، نواز لیگ وفاقی کابینہ میں شمولیت، اور پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کی حمایت کرے گی

اتوار 9 مارچ 2008 17:17

بھوربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس کے تحت مسلم لیگ نواز وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی، جبکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر ہوں گے ۔ بھوربن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت اور اتحادی جماعتیں وزارت عظمی کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گی۔

انھوں نے کہ ملک کی خارجہ پالیسی دونوں جماعتیں مل کر بنائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہ آج بے نظیر بھٹو کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے ۔ دونوں جماعتوں میں حکومت کے قیام کے بعد ایک ماہ کے اندر معزول ججوں کو پارلیمنٹ کے ذریعے بحال کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔اس سے قبل مری میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیاں مزاکرات ہوئے ، جس کے بعد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔معاہدے کے مطابق معزول ججوں کو پارلیمنٹ سے سادہ اکثریت کے ذریعے بحال کرایا جائے گا۔ جبکہ مسلم لیگ نواز نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر بھی اصولی اتفاق کرلیا ہے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں