ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان

ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابات میں شکست دے سکے، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو مجھے 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے۔برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے انھیں بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا مجھے ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کی آمد سے قبل وہاں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کے لیے بریڈ پارسکل کو ہی ڈیجیٹل اسٹریٹیجسٹ مقرر کیا ہے اور یہی 2016 میں ہونے والے انتخابات میں ان کی ڈیجیٹل ٹیم کے سربراہ تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں