امریکا نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کرنے سے یکسر انکار کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 22:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) امریکا نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کرنے سے یکسر انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے یورپی ممالک کو کسی بھی قسم کا استثنی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس استثنی کی درخواست رواں برس چھ جون کو فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے کی گئی تھی۔ اس درخواست میں ٹرمپ انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ یہ استثنی دینے سے انکار کرتے ہوئے ایک خط امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو منوچِن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں