ہنگری کا امریکہ سے عالمی مہاجرت کے اقوام متحدہ معاہدے پر دستخط سے انکار

ْعالمی ادارے کے دیگر تمام رکن ممالک نے معاہدے پر دسمبر میں دستخط کیے جانے کی منظوری دے دی

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

ہنگری کا امریکہ سے عالمی مہاجرت کے اقوام متحدہ معاہدے پر دستخط سے انکار
بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) امریکا کے ساتھ ساتھ اب ہنگری نے بھی عالمی سطح پر مہاجرت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے باقی تمام رکن ممالک نے اس معاہدے پر دسمبر میں دستخط کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارتو نے گلوبل مائیگریشن پر اقوام متحدہ کے نئے متفقہ معاہدے کو ’دنیا کے لیے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اٴْن کے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔ امریکا اس معاہدے سے گزشتہ برس ہی یہ کہتے ہوئے باہر نکل گیا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی امیگریشن اور مہاجرین کے حوالے سے پالیسیوں سے متصادم ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں