امریکاکی جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالے افرادکی تعداد بڑھ کر 17ہوگئی

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) امریکا میں ایک جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ بتائی گئی ۔ ان سترہ میں سے نو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ افراد ریاست میسوری کے شہربرانسن کے نواح میں واقع جھیل ٹیبل راک میں کشتی کی سیر پر تھے کہ انہیں اچانک اونچی لہروں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں بچ جانے والی خاتون ٹیا کولمین نے بتایا کہ اٴْس کے مختلف گیارہ رشتہ دار پکنک کے لیے آئے ہوئے تھے اور اٴْن میں سے نو ڈوب گئے۔ ہلاک شدگان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر لائف جیکٹس بھی موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں