ٹرمپ‘ترک صدر کی طاقتور شخصیت کی کشش سے متاثر ہیں‘سابق مشیر

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر خاص اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ ٹرمپ ترک صدر رجب طیب ایردوان جیسے طاقتور سربراہان کی کشش سے متاثر ہیں‘امریکی صدر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولا دیمر پوتن سے بھی متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر خاص اسٹیو بینن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد ملکی سربراہان ان کی دلیرانہ وجوہات کوجہ سے پسند ہیں‘ٹرمپ ایردوان کو پسند کرتے ہیں‘چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولا دیمر پوتن سے بھی متاثر ہیں۔

کیونکہ ان کو طاقتور لیڈر پسند ہیں۔ وہ اپنے ملک کو اولیت دیتے ہوئے اسی مؤقف پر ڈٹے رہنے والے‘قوم پرست اور دوسروں کی باتوں کو وقعت نہ دینے والے لیڈر حضرات سے متاثر رہتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کو ہر چیز سے پہلے رکھنے‘قوم پرستی، طاقتور شخصیت کے مالک لیڈروں کو پسند کرنے پر زور دینے والے بینن نے کہا کہ امریکی صدر‘ترک صدر رجب طیب ایردوان کی طاقتور شخصیت سے حد درجے متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں