امریکی اور چینی صدور کی ملاقات رواں سال نومبر میں ہونے کا امکان

اتوار 19 اگست 2018 17:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے چینی ہم منصب شی جن پنگ نومبر میں کثیر الاقوامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔۔ٹرمپ انتظامیہ آئندہ جمعرات سے چینی درآمدات پر اضافی محصولات لاگو کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کیمطابق دونوں اطراف پاپوا نیو گنیا میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے فورم کے اجلاس اور ارجنٹائن میں گروپ آف ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کے دوران ملاقات کے خواہاں ہیں۔گزشتہ جون میں ہوئے مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ امریکہ اور چین کے حکام جلد از جلد اگلے ہفتے سے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کریں گی

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں